وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 804 ویں سالانہ عرس کے موقع پر آج مخملی چادر اورگلہائے عقیدت پیش کرکے ملک میں امن، چین اور خوش حالی کی دعا مانگی گئی۔
وزیر اعظم کی جانب سے مخملی چادر اورگلہائے
عقیدت پیش کرنے کی غرض سے یہاں آنے والے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی نے خواجہ معین الدین چشتی کے مزار مبارک پر مخملی چادر اورگلہائے عقیدت پیش کرکے زیارت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سماجی بھائی چارہ ہی ہندوستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے